حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز، غزہ کی پٹی پر غاصب صہیونی فوجیوں کے ظالمانہ حملے کے نتیجے میں تحریکِ قدس کے تین سینئر رہنماؤں سمیت 13 عام فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ شہداء میں تحریکِ القدس کی نظامی کونسل کے سربراہ جہاد شاکر الغانم، تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے رہنما طارق محمد عزالدین اور فلسطین کے شمالی علاقوں میں تحریکِ القدس کی نظامی کونسل کے رکن اور کمانڈر خلیل صلاح البہتینی شامل ہیں۔
تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے بیانیے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
(أذن للذین یقاتلون بأنهم ظلموا وإن الله علی نصرهم لقدیر)
فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی حکومت نے جنگ چھیڑ کر ہر جگہ ہماری عوام کا بزدلانہ طریقے سے قتل عام کیا اور غزہ اور رفح جیسے پر ہجوم شہروں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ان دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملوں میں تحریکِ جہادِ اسلامی فلسطین کے تین رہنماؤں سمیت 13 عام شہری شہید جبکہ متعدد خواتین سمیت بچوں اور شہری زخمی ہوئے۔
ہم صہیونی دشمن کو اس دہشت گردانہ اور گھناؤنا قتل عام کا ذمہ دار سمجھتے ہیں جنہوں نے جنگ بندی کی تمام حدیں عبور کر کے سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔
اس گھناؤنے اور جارحانہ قتل و غارت کے خلاف فلسطینی خاموش نہیں رہیں گے اور القدس اور مزاحمتی گروہ اس پاک خون کے مقابلے میں ہرگز کوتاہی نہیں کریں گے۔
دشمن جان لے کہ وہ اس گھناؤنے جرم کے بعد بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، کیونکہ مزاحمت و مقاومت کی صفوں میں اتحاد اور پوزیشن مضبوط ہے۔